ہم ترکی میں ناکام بغاوت میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، امریکہ

بغاوت کی ناکام کوشش  ملکی جمہوریت پر ایک حملہ تھی اور  ڈیموکریسی کے تحفظ کے لیے عزم و بنیادی آزادی کا تحفظ کرنا  لازم و ملزوم ہے

1012968
ہم ترکی میں ناکام بغاوت میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، امریکہ

متحدہ امریکہ نے فیتو  دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی  بغاوت اقدام  کی دوسری  برسی کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دو برس پیشتر مذموم  ناکام بغاوت اقدا م میں تقریباً اڑھائی سو  ترک شہری  ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے  تھے ، ہم  ہلاک شدگان کے لواحقین سے  اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ "

پیغام میں امریکہ کے ترکی کے جمہوری اداروں کے شانہ بشانہ ہونے پر زور دینے والی نوریٹ  کا کہنا ہے کہ "بغاوت کی ناکام کوشش  ملکی جمہوریت پر ایک حملہ تھی اور  ڈیموکریسی کے تحفظ کے لیے عزم و بنیادی آزادی کا تحفظ کرنا  لازم و ملزوم ہے۔ "



متعللقہ خبریں