ایران پر دباو سے ہمار مقصد ایرانی انتظامیہ کو نہیں اس کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہے

ایران پر دباو کا مقصد ملک کی پیٹرول  کی آمدنی کو صفر کر کے علاقے میں تہران انتظامیہ  کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہے: برائن ہُک

1005003
ایران پر دباو سے ہمار مقصد ایرانی انتظامیہ کو نہیں اس کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہے

امریکہ کی وزارت خارجہ کے پالیسی پلاننگ ڈائریکٹر برائن ہُک نے کہا ہے کہ ایران پر دباو کا مقصد ملک کی پیٹرول  کی آمدنی کو صفر کر کے علاقے میں تہران انتظامیہ  کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہے

ہُک نے امریکہ  کی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس  میں ایرانی پیٹرول پر پابندیوں  کے مباحث  کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایران اسٹریٹجی انتظامیہ کی تبدیلی کے لئے نہیں بلکہ ایرانی حکام کی علاقائی پالیسی کی تبدیلی کے لئے ہے۔ ہم ایران کی پیٹرول سے حاصل کردہ آمدنی کو صفر کرنا چاہتے ہیں۔

برائن ہُک نے  کہا کہ ہم،  ایران انتظامیہ  کے خلاف دباو میں اضافہ کر کے اس کے پیٹرول کی فروخت کو صفر درجے پر لانےا ور گلوبل مارکیٹ میں اس کے اثر و نفوذ کو کم ترین سطح پر لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی گلوبل پیمانے پر پیٹرول کی صلاحیت پر کوئی شبہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں