سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ماسکو میں روسی صدر ولادِ میر پوتین سے ملاقات کریں گے

دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات ، قطر بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال  کریں گے۔  شہزادہ محمد بن سلمان روس کے وزیر توانائی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے

992606
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ماسکو میں روسی صدر ولادِ میر پوتین سے ملاقات کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج جمعرات کو روسی صدر ولادِ میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ روس کے دوران سعودی وزیر توانائی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات ، قطر بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال  کریں گے۔

 شہزادہ محمد بن سلمان روس کے وزیر توانائی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

 آئندہ ہفتے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اجلاس سے قبل اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان کے مطابق فریقین عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں کمی کے ممکنہ معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے۔

دوطرفہ تعلقات ، قطر بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔



متعللقہ خبریں