اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے: صدر ایردوان

صدراتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے بھی  اس قرارداد کی منظوری کو  بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ترکی مسئلہ فلسطین  پر  فلسطینی عوام کی  مکمل حمایت کرتا ہے  اور آئندہ بھی کرتا رہے گا

992287
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظوی پر  بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ امریکہ کو  ایک بار پھر اقوم  متحدہ میں منہ کی کھانی  پڑی ہے۔

صدراتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے بھی  اس قرارداد کی منظوری کو  بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی مسئلہ فلسطین  پر  فلسطینی عوام کی  مکمل حمایت کرتا ہے  اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

اس موضوع سے متعلق ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے   میں کہا گیا ہے کہ   اس قرار داد کی منظوری سے یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ عالمی برادری   فلسطینی عوام   کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کو اس سلسلے میں اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو فوری طور  سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔  

یاد رہے  بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس  میں  ارکان غزہ کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کے قیام اور اسرائیلی کی مذمتی عرب قرارداد  کو منظور  کرلیا گیا

قرار داد کی حمایت میں 120 ملکوں نے ووٹ دیا،8 نے مخالفت کی،45غیرحاضر رہے۔



متعللقہ خبریں