ٹرمپ ۔ اُن ملاقات کے لئے جگہ طے پا گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن کے درمیان 12 جون کو متوقع اجلاس کی جگہ طے پا گئی

986826
ٹرمپ ۔ اُن ملاقات کے لئے جگہ طے پا گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن کے درمیان 12 جون کو متوقع اجلاس کی جگہ طے پا گئی ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرس نے ٹویٹر پیج سے 12 جون کو متوقع اجلاس کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور کِم یانگ اُن کے درمیان اجلاس کی جگہ جزیرہ سینٹوسا کا ہوٹل کیپیلا ہو گا۔ ہم اس مہمان نوازی پر قابل قدر سنگاپور  کے شہریوں کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان سینڈریس نے کل وائٹ ہاوس کی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ٹرمپ اور کِم کے درمیان سنگاپور میں متوقع اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون کو شمالی کوریا  کے اعلیٰ سطحی حکام میں سے کِم یانگ چول کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پہلے سے طے شدہ شکل میں شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن کے ساتھ 12 جون کو سنگا پور میں ملاقات ہو گی۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ     سنگا پور کی واحد ملاقات میں ہر چیز حل ہو جائے گی۔ بلکہ یہ ایک مرحلہ ہے جس کی تکمیل میں وقت لگے گا۔ میں نے ہرگز واحد ملاقات کی بات نہیں کی بلکہ ہم اسے ایک مرحلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں