امریکہ: ٹرمپ ۔ جونگ ان ملاقات مقررہ وقت پر ہو گی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نمائندے سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد کن جونگ ان سے ملاقات کے فیصلے کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے

984240
امریکہ: ٹرمپ ۔ جونگ ان ملاقات مقررہ وقت پر ہو گی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں  اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے 12 جون کوطے شدہ ملاقات اپنے وقت پرسنگاپورمیں ہی ہوگی ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتہ قبل یہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

امریکی صدر نے یہ اعلان شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ مندوب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد کیا۔

مندوب جنرل کم یونگ چول نے وائٹ ہاؤس میں  شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے روانہ کردہ  ایک خط صدر ٹرمپ کے حوالے کیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ہونے والی سربراہی ملاقات میں کوریا جنگ کے با ضابطہ طور پر  خاتمے پر بات ہو سکتی ہے۔1950اور 1953 کے درمیانی عرصے میں لڑی گئی  اس جنگ کا خاتمہ صلح سے ہوا تھا لیکن آج تک حتمی امن معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس اجلاس میں لازمی نہیں ہے کہ شمالی کوریا کے متنازع ایٹمی پروگرام پر حتمی معاہدہ طے پا جائے۔ کیونکہ بعض معاملات کو نمٹانا وقت طلب اور ایک طویل سلسلہ ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ کسی بھی امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کی پہلی ملاقات ہو گی۔ صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام سے دست بردار ہو جائے تو وہ اس کی معیشت کو سہارا دیں گے۔

امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا  میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا معاملہ مذاکرات میں شامل نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں