وینیزویلا: صدارتی انتخابات میں نکولاس مادورو کامیاب،حریف 21 فیصد ووٹ لےسکے

ویلا کے صدر نکولاس مادورو نے گزشتہ  روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے جنہوں نے 67.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کےحریف ہنری فالکن رہے جنہیں محض 21.2 فیصد ووٹ ملے

975273
وینیزویلا: صدارتی انتخابات میں نکولاس مادورو کامیاب،حریف 21 فیصد ووٹ لےسکے

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے گزشتہ  روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

قومی   الیکشن کونسل کے مطابق، مادورو نے 67.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریب ترین حریف ہنری فالکن رہے جنہیں محض 21.2 فیصد ووٹ ملے۔

 یہ نتائج 92.2 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کے ہیں۔ الیکشن کونسل کے مطابق ووٹ ڈالنے کی شرح 46.1 فیصد رہی۔

 حزب اختلاف  اتحاد" دی ڈیموکریٹک یونیٹی راؤنڈ ٹیبل" نے انتخابی نظام کے خلاف بطور احتجاج  اپنے رائے دہندگان  سے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات  کا بائیکاٹ کریں ۔



متعللقہ خبریں