امریکہ نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا، 6 افراد اور3 ادارے زد میں آ گئے

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے جوہری  معاہدے  سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاسداران انقلاب کے تحت القدس  قوت سے وابستہ 6 افراد اور تین ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں

968429
امریکہ نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا، 6 افراد اور3 ادارے زد میں آ گئے

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے طے شدہ جوہری  معاہدے  سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاسداران انقلاب کے تحت القدس  قوت سے وابستہ 6 افراد اور تین ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز  اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ان 6 ایرانیوں اور تین اداروں پر امریکہ  کے خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیے گئے مشتبہ افراد اور ایران کی مشتبہ مالیاتی سرگرمیوں کے لیے وضع شدہ قواعد وضوابط کے تحت پابندیاں  عائد  کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں