فچ ریٹنگز: ایران جوہری معاہدے سے کنارہ کشی خطے میں کشیدگی کو شہہ دے گی

جیو پولیٹک  دھچکوں اور ملکی سلامتی میں بگاڑ ، علاقائی ممالک  کے کریڈٹ   ریٹس اور ان کی ظاہری ماہیت  کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے

968587
فچ ریٹنگز: ایران جوہری معاہدے سے کنارہ کشی خطے میں کشیدگی کو شہہ دے گی

متحدہ امریکہ  کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے مشرق وسطی میں جیو پولیٹک خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی   کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ ریٹنگز  سے جاری کردہ اعلان میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ رسک کے اثرات، امریکہ کی   ایران پر پابندیوں کی بحالی  اور  مشرق وسطی  میں موجود دیگر طاقتوں کے حربوں  کے بعد ہی  واضح اور قطعی  شکل اختیار کریں گے۔

اعلامیہ میں اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ جیو پولیٹک  دھچکوں اور ملکی سلامتی میں بگاڑ ، علاقائی ممالک  کے کریڈٹ   ریٹس اور ان کی ظاہری ماہیت  کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام  ایران میں قدامت پسندوں  کو مزید  طاقتور بننے کا موقع فراہم کرے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اسرائیل ایران  کے خلاف  تصادم کے حامل کسی مؤقف کو اپنا سکتے ہیں، شام اور یمن میں  جھڑپوں میں مزید  تیزی   بھی ممکن ہے۔

اعلامیہ  میں خبردار کیا گیا ہے کہ  اگر ایران نے اپنے جوہری  پروگرام کو بحال کر دیا تو پھر خطے میں جیو پولیٹکل  خطرات   بھی بڑھیں  گے، یہ صورتحال امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران  میں فوجی مداخلت کے احتمال  کو قوی بنا دے گا

 



متعللقہ خبریں