صدر ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

966572
صدر ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان  دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  14 مئی کو بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونے والے وفد کی فہرست میں صدر ٹرمپ شامل نہیں ہیں۔

بیان کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سولیوان  افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے وفد  کی قیادت کریں گے۔

وفد میں صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا  ٹرمپ ، داماد،  ان کے ہیڈ مشیر جیرڈ کشنر، امریکہ میں اسرائیل کے سفیر ڈیوڈ فریڈ مین، امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن اور صدر ٹرمپ کے بین الاقوامی مذاکرات کے مشیر خصوصی جیسن گرین بیلٹ  شامل ہوں گے۔

اس سے قبل کے بیانات میں سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ذکر کرنے کے باوجود  وفد کی فہرست میں صدر ٹرمپ کی عدم موجودگی لیکن امریکہ اور اسرائیل کے باہمی تعلقات میں اہمیت کی حامل ان کی بیٹی  اور داماد کا وفد میں شامل ہونا مرکز توجہ بنا ہے۔

واضح رہے کہ اطلاع کے مطابق 14 مئی کو امریکہ کے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی توقع پر اسرائیل نے شہر کی بعض شاہراہوں اور گلیوں   پر ایڈریس بورڈ نصب کر دئیے ہیں۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل صائب اریقات  نے جاری کردہ بیان میں عالمی حکمرانوں، سفارت کاروں  اور سول سوسائٹیوں  سے امریکی سفارت خانے کے افتتاح کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں