امریکہ ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدے سے دستبردار ہو جائیگا

امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کو اپنے پکے ارادے سے آگاہی کرا دی

966666
امریکہ ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدے سے دستبردار ہو جائیگا

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے متوقع ہونے والے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے "کے حوالے سے لیے  جانے والے فیصلے کے  بارے میں   امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب امینول ماکرون سے ٹیلی فون پر آگاہی کرائی ہے۔

امریکی پریس کے اس دعوے  میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے  ماکرون سے تیلی فونک ملاقات میں مذکورہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے پر اٹل ہونے کا کہا ہے۔

رائٹرز  کو اطلاع دینے والے ایک ذرائع  کا کہنا ہے کہ معاہدے کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ایران پر پرانی پابندیوں سمیت نئی پابندیاں بھی عائد کیے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور یعنی سن 2015 میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے درمیان طے پایا تھا۔

لیکن ٹرمپ بر سراقتدار آنے سے لیکر ابتک 'اپنے ملک کے طے کردہ بد ترین' معاہدے ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس سے دستبرادری کے ارادے کا بار ہا اظہار  کر چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں