آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حکومت مخلاف مطاہرے جاری

اس سلسلے میں سیکڑوں مظاہریں نے یریوان کے وسطی حصے میں حکومتی دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا

956640
آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حکومت مخلاف مطاہرے جاری

آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں سیکڑوں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے کئی کو گرفتار کر لیا۔ خبررساں اداروں کاکہنا ہے کہ سابق صدر سارکسیان  کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے ۔

اس سلسلے میں سیکڑوں مظاہریں نے یریوان کے وسطی حصے میں حکومتی دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

سینکڑوں مظاہرین نے یریوان کے وسطی حصے میں  سرکاری  دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو  روکنے   کی کوشش کی جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ  ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیسیان کو  منگل کے روز ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں