کیوبا ،کاسترو خاندان کا اقتدار ختم،ماریو دیاز صدر نامزد

کیوبا میں کیمونسٹ انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ اقتدار کاستروخاندان  سے نکل کر کسی اور کو منتقل ہو رہا ہے تاہم، ماہرین کے مطابق دیاز کانیل کاسترو خاندان  کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے

955477
کیوبا ،کاسترو خاندان کا اقتدار ختم،ماریو دیاز صدر نامزد

میگوئیل ماریو دیاز کاینل برمُوڈیس کو کیوبا کا نیا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

57 سالہ رہنما نے کہا ہے کہ کیوبا میں کیمونسٹ انقلاب کا سلسلہ جاری ہے اور یہ نہیں رکے گا‘۔

 یاد رہے کہ  وہ راؤل کاسترو کی جگہ اس منصب پر فائز ہوں گے۔

 بتایا گیا ہے کہ راؤل کاسترو نے ہی انہیں منتخب کیا ہے۔

 یہ بھی  واضح رہے کہ کیوبا میں کیمونسٹ انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ اقتدار کاسترو  خاندان  سے نکل کر کسی اور کو منتقل ہو رہا ہے تاہم، ماہرین کے مطابق دیاز کانیل کاسترو خاندان  کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں