صدر ٹرمپ نے روس کو مراسلہ روانہ کر دیا، پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ، روس پر کسی قسم کے ہنگامی پابندی پلان کا نفاذ نہیں کریں گے

954077
صدر ٹرمپ نے روس کو مراسلہ روانہ کر دیا، پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو ایک مراسلہ روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کے پلان کا اطلاق نہیں کیا  جائے گا۔

واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں' ٹرمپ انتظامیہ  کی طرف سے پابندیوں سے متعلق بیانات  پر مبنی مراسلہ موصول ہونے کا' اعلان کیا ہے۔

مراسلے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ٹرمپ ، روس پر کسی قسم کے ہنگامی پابندی پلان کا نفاذ نہیں کریں گے۔

امریکہ کی اقوام متحدہ کی نمائندہ نکی ہیلے نے اتوار کے دن جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ ، اسد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی وجہ سے روس پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے حکام میں سے ایک نے کہا تھا کہ امریکہ کے صدر نے روس پر اضافی پابندیوں  کے موضوع کو التوا میں ڈال دیا ہے اور ماسکو کے کوئی اور سائبر حملہ نہ کرنے یا پھر کوئی اور تحریکی اقدام نہ کرنے کی صورت میں ان پابندیوں کی منظوری نہیں دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں