سابق امریکی خاتون اول باربرا بش انتقال کر گئیں

امریکہ کی سابق خاتون اول باربرا بش 92  سال  کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

953634
سابق امریکی خاتون اول باربرا بش انتقال کر گئیں

امریکہ کی سابق خاتون اول باربرا بش 92  سال  کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 باربرا واحد خاتون بھی تھیں جن کے شوہر اور بیٹے امریکی صدور رہے۔

سابق امریکی خاتون اول باربرا بش طویل عرصے سے علیل تھیں.

 دو روز قبل  ہی انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا تھا جہاں انہوں نے مزید علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

خبر کے مطابق، باربرا بش پھیپھڑوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھیں۔

 باربرا بُش 1989ء سے 1993ء تک امریکہ کی خاتونِ اوّل رہیں۔

اُن کے شوہر جارج بش سینئر امریکہ کے 41 ویں صدر تھے اور اب ان کی عمر 93 سال ہے۔ باربرا بش کے بیٹے جارج ڈبلیو بش جونیئر بھی  امریکہ کے 43 ویں صدر  رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں