نائیجیریا: دو مختلف مسلح حملے، 17 افراد ہلاک

نائیجیریا میں دو مختلف مسلح حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

948981
نائیجیریا: دو مختلف مسلح حملے، 17 افراد ہلاک

نائیجیریا میں دو مختلف مسلح حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے پلاٹو اور ناساراوا کے صوبوں میں کئے گئے۔

صوبہ پلاٹو کے شعبہ پولیس  کے ترجمان میتھیس ٹرائیپو کے مطابق بارکن لاڈی کی علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے کئے گئے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

صوبہ ناساراوا کے شعبہ پولیس کے ترجمان ادریسو کینیڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ناساراوا کے گاوں جیمین نیاکو میں کئے جانے والے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پلاٹو اور ناساراوا کے صوبوں میں وقتاً فوقتاً گڈریوں اور کاشتکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

پلاٹو میں گذشتہ ماہ بھی مسلح افراد کی طرف سے کئے گئے حملے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں