فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے پرٹرمپ کے وکیل کے گھراور دفتر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی تفتیشی ادارے" ایف بی آئی‘ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے گھر اور دفتر پر فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے کے جواز میں چھاپے مارےہیں

948164
فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے پرٹرمپ کے وکیل کے گھراور دفتر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی تفتیشی ادارے" ایف بی آئی‘ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر اور گھر کی تلاشی لی ہے۔

تفتیشی حلقوں کے مطابق یہ چھاپے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو ادا کیے جانے والے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کے حوالے سے مارے گئے ہیں۔

 کوہن نے اس اداکارہ کو یہ پیسے خود اپنی جیب سے ادا کیے تھے۔

اسٹورمی  ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ اُنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے روابط پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے یہ رقم دی گئی تھی۔

 امریکی صدر نے کوہن کے دفتر اور گھر پر چھاپوں پر شدید تنقید کی ہے۔



متعللقہ خبریں