امریکہ: کیمیائی حملے میں روس بھی برابر کا شریک ہے، عالمی برادری کو فوری جواب دینا چاہیے

اسد انتظامیہ کے ساتھ ابدی حمایت  کی وجہ سے روس بھی شہریوں کو ہدف بنانے اور ان پر کیمیائی حملے کرنے میں حصہ دار ہے: ہیتھر نارٹ

946643
امریکہ: کیمیائی حملے میں روس بھی برابر کا شریک ہے، عالمی برادری کو فوری جواب دینا چاہیے

امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں اسد انتظامیہ کی طرف سے کیمیائی حملے سے متعلق خبروں کی تصدیق ہونے کی صورت میں  عالمی برادری کا اسے فوری جواب دینا ضروری ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے اسد انتظامیہ کے زیر محاصرہ علاقے مشرقی الغوطہ کی تحصیل دُوما  پر زہریلی گیس والے کیمیائی حملے  کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

نارٹ نے کہا ہے کہ شام میں 7 اپریل کو دوبارہ سے کیمیائی اسلحے کے استعمال سے متعلقہ خبروں پر ہم بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ان وحشیانہ خبروں کی تصدیق ہونے کی صورت میں عالمی برادری کو اس کا فوری جواب دینا چاہیے۔

شام میں اسد انتظامیہ کے اس سے قبل بھی اپنے عوام پر کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، شام میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے   کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

نارٹ نے کہا کہ  مذکورہ سے مشابہہ حملوں کے سدباب کے لئے اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کو  فوری طور پر اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد انتظامیہ کے ساتھ ابدی حمایت  کی وجہ سے روس بھی شہریوں کو ہدف بنانے اور ان پر کیمیائی حملے کرنے میں حصہ دار ہے۔ روس  ، اتحادی کے طور پر شام کا دفاع کر کے، اقوام متحدہ کے ضامن کی حیثیت سے  دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ہیتھر نارٹ نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور کیمیائی اسلحے کے سمجھوتے  کی توہین کی ہے۔



متعللقہ خبریں