ہم سنجیدگی سے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کررہے ہیں : صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ   شام میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مہنگی پڑرہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے

943825
ہم سنجیدگی سے  شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کررہے ہیں : صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے بارے میں  سنجیدگی سے غور کیے جانے  کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب شام سے واپسی کا وقت آن پہنچا ہے اور اس بارے میں میں سنجیدگی سے غور کررہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ   شام میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مہنگی پڑرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے امریکی فوج واپس بلانا چاہتا ہوں، وقت آگیا ہے کہ ہماری فوج اب گھر واپس آجائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین فرض علاقے سے داعش کا خاتمہ تھا اور ہم نے علاقے سے داعش کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ    ان کا ملک  بہت جلد  شام سے   اپنا انخلا شروع کردے گا۔

انہوں نے  اس کی وجہ   شام میں برسر پیکار دہشت گرد تنظیم  داعش کے  کے بڑے پیمانے پر  ختم کرنے کا بتایا ہے۔

انہوں نے  شام میں  گزشتہ سات سالوں سے جاری  خانہ جنگی  کے بارے میں کہا کہ  اب علاقے میں جو کچھ کرنا چاہتا ہے وہ کرلے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ان کو علاقے میں  قیام پذیر  ہونے کو کہہ رہا ہے تو پھر اسے  اس کے اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں