ٹرمپ کا انوکھا فیصلہ:وائٹ ہاوس کے معالج کو سابق فوجیوں کے امور کا وزیر بنا ڈالا

گزشتہ روز  انہوں نے  سابق فوجیوں کے امور کے وزیر ڈیوڈ شولکن کو برطرف کرتےہوئے  وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر رونی  ایل جیکسن کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا

939834
ٹرمپ کا انوکھا فیصلہ:وائٹ ہاوس کے معالج کو سابق فوجیوں کے امور کا وزیر بنا ڈالا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ میں ڈرامائی انداز میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

گزشتہ روز  انہوں نے  سابق فوجیوں کے امور کے وزیر ڈیوڈ شولکن کو برطرف کرتےہوئے  وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر رونی  ایل جیکسن کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا۔

امریکی صدر نے اس  تازہ تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمرل رونی ایل جیکسن کو سابق فوجیوں کےامور کے وزیر کے طورپر مقرر کیے جانے پر خوشی ہے۔

 جیکسن ایک قابل احترام شخصیت ہیں اور وائٹ ہاؤس میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے سبکدوش وزیر شولکن کی خدمات کوبھی سراہا اور کہا کہ میں ذاتی طورپر سبکدوش وزیر کی خدمات کا شکر گذار ہوں جنہوں   نے وطن اور عظیم سابق فوجیوں کے حوالے سے بہت کچھ کیا۔

کانگریس کی جانب سے جیکسن کی تعیناتی کی توثیق تک پرانے فوجیوں کے امور کا قلمدان عبوری طورپر پینٹاگون کے عہدیدار روبرٹ ویلکی سنبھالیں گے۔



متعللقہ خبریں