کیوبا: فیدل کاسترو کے بیٹے نے خود کشی کرلی

کیوبا کےسابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے دیاز بالارت کاسترو نےخود سوزی  کرلی ہے جو کہ سخت ذہنی دباو کا شکار تھے

901891
کیوبا: فیدل کاسترو کے بیٹے نے خود کشی کرلی

اطلاع کےمطابق ،  کیوبا کےسابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے  دیاز بالارت کاسترو نےخود سوزی  کرلی ہے۔

  بالارت کاسترو گزشتہ روز  دارالحکومت ہوانا میں مردہ پائے گئے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سخت ذہنی دباو  کا شکار تھے۔

بالارت کاسترو، فیدل کاسترو کے پہلے بیٹے اور ’فیدلتو‘ کے نام سے مشہور تھے۔

 وہ ایک جوہری  سائنس دان تھے اور انھوں نے سابق سویت یونین سے تربیت حاصل کی تھی۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹروں کا ایک گروپ گزشتہ کئی مہینوں سے  کاسترو کا شدیدذہنی دباو  کی وجہ سے علاج کر رہا تھا۔

  کاسترو نے اپنی زندگی میں کئی کتابیں لکھیں اور دنیا بھر میں تعلیم سے متعلق منعقد ہونے والے سيمينارز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

 



متعللقہ خبریں