مسلم مخالف ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے پرمعذرت طلب کرنے کے لیے تیار ہوں: صدر ٹرمپ

برطانوی  آئی ٹی وی  ٹیلی ویژن چینل  کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ ’نسل پرستوں کی باتوں کی توثیق‘ کریں

897879
مسلم مخالف ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے پرمعذرت طلب کرنے کے لیے تیار ہوں:  صدر ٹرمپ

امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے ایک انتہائی دائیں بازو کے گروپ بریٹن فرسٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی مسلم مخالف ویڈیوز کو ری ٹوئٹ پر معذرت  کرنے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی  آئی ٹی وی  ٹیلی ویژن چینل  کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ ’نسل پرستوں کی باتوں کی توثیق‘ کریں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بریٹن فرسٹ گروپ یا اس کے نظریات سے متعلق علم نہیں تھا اور آج بھی مجھے اس بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں  لیکن یہ خبر امریکہ میں کوئی زیادہ اہم نہیں تھی لیکن  برطانیہ میں اس خبر  کو بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا ۔

ڈاووس پہنچنے پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے، جن میں برطانیہ اور جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک کے شہری موجود تھے۔ یہ افراد صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو ماحولیات کے عالمی معاہدے سے نکالنے سمیت متعدد پالیسیوں پر احتجاج کر رہے تھے۔

 


ٹیگز: #ٹرمپ

متعللقہ خبریں