امریکہ سے PKK کی حقیقت کا اعتراف

ترکی نے اپنی نگاہیں  داعش سے  PKK کی جانب موڑ لی ہیں

897480
امریکہ سے PKK کی حقیقت کا اعتراف

متحدہ امریکہ نے  PKK  کے حوالے سے اعتراف کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے شام  کے عفرین علاقے  سے متعلق   ایک اعلان جاری کیا ہے  تو  انہوں نے وائے پی جی  کے بجائے براہ راست  PKK کا لفظ استعمال کیا ہے۔

ترجمان نے  پریس بریفنگ میں  کہا  ہے کہ "ترکی نے اپنی نگاہیں  داعش سے  PKK کی جانب موڑ لی ہیں"، ہم بھی   علاقے میں کشیدگی میں گراوٹ لانے کے متمنی ہیں اور نہ  ہی شام کے شمال مغرب میں  کسی نئے مسئلے  کے جنم   لینے کے حق میں  ہیں۔

دریں اثناء واشنگٹن انتظامیہ  متضاد بیانات  کا سلسلہ  جاری رکھا ہوا ہے۔

امریکی وزارت دفاع  پینٹا گون   نے   سیکورٹی زون کے حوالے سے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن  کے بیانات کی تردید کی ہے۔

امریکی    مسلح افواج کے  ترجمان  کینتھ مک کینزے  کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ کسی ممکنہ سیکورٹی زون کے معاملے پر   چند برسوں  سے بات چیت ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں