شام میں اقوام متحدہ کا امن مشن بری طرح ناکام ہو چکا ہے: روس

اقوام متحدہ میں  روسی مندوب  نیبین زیا  نے کہا کہ اقوام متحدہ کا  شام میں موجود امن مشن بری طرح ناکام ہو تےہوئے سیاسی بھیڑ چال کا  شکار ہو گیا ہے

895788
شام میں اقوام متحدہ کا امن مشن بری طرح ناکام ہو چکا ہے: روس

سلامتی کونسل   میں روس کی درخواست پر  شام    میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کے موضوع پر ایک اجلاس طلب ہوا۔

  اقوام متحدہ میں  روسی مندوب  نیبین زیا  نے اپنے خطاب میں   اس  الزام کی تردید  کی کہ     روس  نے  شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال سے متعلق امریکہ کے  تفتیشی عمل  میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا ۔

 مندوب نے  واضح کیا کہ اُن کا ملک  کیمیائی اسلحے کی تیاری اور اس کے استعمال کا سخت مخالف ہے  اور ہمیں  شام میں کیمیائی اسلحے  کے استعمال پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کا  شام میں موجود امن مشن بری طرح ناکام ہو تےہوئے سیاسی بھیڑ چال کا  شکار ہو گیا ہے جبکہ  مشرقی  الغوطہ میں  کیمیائی اسلحے   کے استعمال سے متعلق دعووں کو بغیر کسی  دلائل کے  امریکہ اور برطانیہ نے شامی حکومت کے سر تھوپ دیا ۔

 روس نے اس معاملے میں  تجویز  پیش کی  کہ  ان تمام واقعات کی شفاف اور غیر جانبدار  تحقیقات کےلیے  ایک عالمی  کمیشن  بنانے میں  تعاون کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی مندوب نکی ہیلی  نے  اس بات کا   حوالہ دیا کہ    شام میں کیمیائی اسلحےکے استعمال  کی تفتیش کے  لیے قاَم عالمی کمیشن     کی مدت فرائض میں توسیع کے مطالبے کو  روس تین بار مسترد کر چکا ہے  لہذا   روس  ہمیں درس دینے کے بجائے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھے تو بہتر ہوگا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں