امریکی مندوب کے مختلف ممالک کے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا انکشاف
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔
نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ووٹ کے دوران امریکہ ہر ملک کا نام لے گا۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں بیت المقدس سے متعلق متنازعہ امریکی فیصلہ مسترد کرنے کی درخواست امریکا نے ویٹو کردی تھی جس کے بعد اب جنرل اسمبلی میںرائے شماری کرائی جائے گی۔
متعللقہ خبریں
ویت نام : عمارت میں آگ لگ گئی،14 افراد ہلاک 6 زخمی
ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کی ایک عمارت میں لگی آگ سے 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے
سوڈان کے علاقے دارفر میں صورتحال انتہائی بیانک بن چکی ہے، اقوام متحدہ
فاشیر شہر میں "شہریوں پرجان لیوا حملوں اور نسلی ٹارگٹ کے حوالے سے دہشت ناک بیانات سے عوام خوفزدہ ہیں