صومالیہ، امریکی حملے میں الاشباب کے عسکریت پسند ہلاک

لا شباب   کو حالیہ چند ماہ کے اندر موغادیشو میں  سینکڑوں افراد  کے لیے جان لیوا  ثابت ہونے والے بم حملوں کا ذمہ دار ٹہرایا جا رہا ہے

852337
صومالیہ، امریکی حملے میں الاشباب کے عسکریت پسند ہلاک

صومالیہ میں امریکی  فوج کے  دہشت گرد تنظیم الاقاعدہ کی اس ملک میں شاخ الا شباب  کے کیمپ  پر فضائی حملے میں ایک سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

امریکی  فوج کے افریقی  ہیڈ کوارٹر  نے اعلان کیا کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو  سے 200 کلو میٹر شمال مغرب  میں واقع  الا شباب  کیمپ  پر فضائی حملہ کیا گیا ہے،  جس    دوران دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

دیگر دہشت  گرد تنظیموں کی طرح داعش کی بیت کرنے کے  بجائے  القاعدہ   سے وابستہ  رہنے والی الا شباب   کو حالیہ چند ماہ کے اندر موغادیشو میں  سینکڑوں افراد  کے لیے جان لیوا  ثابت ہونے والے بم حملوں کا ذمہ دار ٹہرایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  ایک  گنجان    چوراہے پر واقع ایک ہوٹل کے سامنے  بم لادے ٹرک کے  دھماکے سے پھٹنے سے 350 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو کہ  اس ملک  میں  ابتک کا خونی ترین  حملہ تھا۔

 



متعللقہ خبریں