صومالیہ: الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

صومالیہ کے شہر جیلیب میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 81 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن عثمان

845706
صومالیہ: الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

صومالیہ کے وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن عثمان نے کہا ہے کہ  صومالیہ کے شہر جیلیب میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 81 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عثمان نے ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SONNA  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ آپریشن میں کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کو بھی تحویل میں لے کر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ زیریں شیبل اور وسطی شیبل کے علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کی افریقہ فورسز کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ جمعہ کی رات زیریں شیبل کے علاقے میں الشباب کے خلاف فضائی حملہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں