صدر ٹرمپ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا تشریف لے گئے ہیں ۔

842390
صدر ٹرمپ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا تشریف لے گئے ہیں ۔

انھوں  نے جنوبی کوریا کے سربراہ کیساتھ  پیونگٹاک شہر میں موجود امریکہ  کے بیرون ملک سب سے بڑے فوجی اڈے ہمپریز  کا دورہ کیا اور  امریکی اور کورین فوجیوں کیساتھ  کھانا کھایا ۔  یہاں پر انھوں نے کوریا میں امریکی قوتوں کے کمانڈر جنرل بروکس سے شمالی کوریا کے مسئلے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔  وہ آج دارالحکومت سیول میں صدارتی محل میں جنوبی  کوریا کے سربراہ کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔

یاد رہے کہ ہمپریز  فوجی اڈہ  امریکہ  کا بیرون ملک سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ اس کا رقبہ 14٫6 میلین مربع میٹر   ہے اور یہاں پر اسوقت  26 ہزار امریکی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ ان فوجیوں کی تعداد کو  بڑھا کر 42 ہزار کر دیا جائے گا ۔

متعللقہ خبریں