ترکی عالمی سطح پر ایک سخی ملک ہے، اقوام متحدہ

رکی  سے ملنے  والی مالی امداد 50 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیگی  جو کہ  ایک قابلِ تحسین  فعل ہ

832971
ترکی عالمی سطح پر ایک سخی ملک ہے، اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کمشنرِ اعلی  فلیپو  گراندی نے  ترکی کی روہنگیا مسلمانوں کو انسانی امداد  کے حوالے سے کہا کہ "ترکی انسانی امداد کے معاملے میں عالمی سطح پر ایک سخی ملک  ہونے کی خصوصیت کو برقرار رکھے  ہوئے ہے۔"

گراندی نے یورپی یو نین اور کویت کی قیادت    کی حامل بین   انٹرنیشنل  آرگنائزیشن مائیگریشن ،  اقوام متحدہ انسانی امور رابطہ دفتر اور ادارہ برائے مہاجرین   کے حکام کے ہمراہ ایک مشترکہ  کانفرس میں  انادولو ایجنسی کو  "روہنگیا مسلمانوں کے لیے بین الاقوامی امداد کانفرس" کے  حوالے سے   اپنے  جائزے   پیش کیے۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ  میمانمار میں فوج اور انتہا پسند بدھ متوں  کے مظالم سے راہ فرار  اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں  پناہ  لینے والے   رخائن کے مسلمانوں کے لیے  مطالبہ کردہ 434 ملین ڈالر کے  ہنگامی   فنڈ     کے لیے ابتک  335 ملین ڈالر جمع کیے  جا سکیں  ہیں۔

گراندی نے بتایا کہ ہم کانفرس کے نتائج سے  مطمئن ہیں کیونکہ اس طریقے سے  مطلوبہ فنڈ کے  تین چوتھائی حصے کو حاصل کرنے میں  کامیابی  ملی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  اس حوالے سے ترکی  سے ملنے  والی مالی امداد 50 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیگی  جو کہ  ایک قابلِ تحسین  فعل ہے، گراندی نے   کہا کہ ویسے بھی  ترکی عالمی سطح پر ایک سخی ملک ہے۔   جو کہ احتیاج مندوں کی ضروریات کو پورا  کرنے میں ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں