امریکہ نے B ۔ 52 طیاروں پر جوہری میزائل نصب کر دیا ہے

دنیا اب ایک خطرناک جگہ ہے اور آج  جوہری اسلحہ کے بارے میں  کھلے عام بات کرنے والے لوگ موجود ہیں

832616
امریکہ نے B ۔ 52  طیاروں پر جوہری میزائل نصب  کر دیا ہے

امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ  پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد سرد جنگ کے ایام کے بعد پہلی بار  بی۔52 بمبار طیاروں میں  جوہری میزائل نصب کیا ہے۔

امریکی فضائیہ کے   جنرل  ڈیوڈ گولڈ فین  نے  ایک فوجی   نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ "دنیا اب ایک خطرناک جگہ ہے اور آج  جوہری اسلحہ کے بارے میں  کھلے عام بات کرنے والے لوگ موجود ہیں۔"

انہوں نے کرہ ارض کے اب صرف امریکہ اور سوویت یونین   پر مبنی دو قطبی مقام نہ ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "اب جوہری   استعداد کے مالک دیگر اداکار بھی موجود  ہیں۔"

گولڈ فین  کا کہنا  تھا کہ  "ای ۔4B نائٹ واچ طیاروں میں سے کم از کم ایک چوبیس گھنٹے پرواز کے لیے تیار رہتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ فضائیہ  نے شمالی کوریا کی جانب سے سن 20106 کے اوائل  میں  شروع کردہ جوہری تجربات   کے بعد بی۔52 طیاروں کی  اس ملک کے گرد و نواح میں اڑان بھرنی شروع کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں