امریکی وزیر خارجہ کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

ٹلرسن نے، جو ماضی میں ملٹی نیشنل تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سربراہ رہ چکے ہیں، واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کبھی سوچا بھی نہیں

820711
امریکی وزیر خارجہ کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ   ریکس ٹلرسن  نے حالیہ  کچھ عرصے سے ان  کے مستعفی ہونے سے متعلق  خبروں  کی تردید کرترے ہوئے کہا کہ  وہ اپنے  فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ٹلرسن نے، جو ماضی میں ملٹی نیشنل تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سربراہ رہ چکے ہیں، واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔ ساتھ ہی ٹلرسن نے وائٹ ہاؤس کے اپنے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کمزور بنانے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹلرسن کو صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں