ایران کے بارے میں فیصلہ کرلیا گیا ہے وقت آنے پراعلان ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ وہ فیصلے تک پہنچ گئے ہیں  کہ آیا امریکہ کو 2015کے بین الاقوامی معاہدے سے الگ ہو جانا چاہیئے

811083
ایران کے بارے میں فیصلہ کرلیا گیا ہے وقت آنے پراعلان ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ وہ فیصلے تک پہنچ گئے ہیں  کہ آیا امریکہ کو 2015کے بین الاقوامی معاہدے سے الگ ہو جانا چاہیئے جس کے تحت ایران کو جوہری  اسلحے کی تیاری   بند  کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

 البتہ ٹرمپ نے یہ بتانے سے احتراز کیا  اُن کا فیصلہ کیا ہوگا۔

 دوسری جانب ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے ساتھ امریکہ کی تلخی کا معاملہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس سے ایک ہی روز قبل اُنھوں نے ایران کی مذمت کی  اور  کہا کہ معاشی طور پر کمزور  اور من مانی کرنے والا یہ وہ ملک ہے جس کی خاص برآمدات تشدد، خونریزی اور انتشار  ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ  روز اپنے خطاب میں عالمی تنظیم کے 193 ملکوں کے سربراہان کےسالانہ اجتماع کو بتایا کہ ایران کسی کی دھمکی برداشت نہیں کرتا اور ٹرمپ کی شکایات سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

بظاہر امریکی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے روحانی نے کہا کہ دنیا کی سیاست میں ایک نوواردآوارہ  شخص  کی جانب سے جوہری  معاہدے کی تباہی سے ایران کو پیش قدمی اور ترقی کی راہ سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

روحانی نے کہا کہ ایران  معاہدے  کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا لیکن کسی فریق کی جانب سے اس کی خلاف ورزی پر وہ فیصلہ کُن اور پختہ جواب دے گا۔

 



متعللقہ خبریں