میانمار کے واقعات مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہیں:مائیک پینس

امریکی نائب صدر  مائیک پینس نے میانمار  میں پُر تشدد حملوں کے نتیجے میں روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش جانے کے معاملےکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی بے دخلی کا معاملہ ہے

811195
میانمار کے واقعات مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہیں:مائیک پینس

امریکی نائب صدر  مائیک پینس نے میانمار  میں پُر تشدد حملوں کے نتیجے میں روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش جانے کے معاملےکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی بے دخلی کا معاملہ ہے۔

 گزشتہ  روز اقوام متحدہ میں قیام امن پر مامور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں پینس نے کہا کہ دنیا ،جنوب مشرقی ایشیائی ملک  میانمار میں ایک بڑا سانحہ رونما ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔

پینس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالی دور میں میانمار کی  افواج نے شدت پسندوں کی جانب سے سرکاری چوکیوں پر ہونے والے حملوں کا جواب شدید بربریت سے دیا، دیہات جلا دیے گئے اور روہنگیا  مسلمانوں کو گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔

اُنھوں نےکہا کہ تشدد کی کارروائی اور ہلاکتوں کی تصاویر دیکھ کر امریکی عوام، اور دنیا بھر کے مہذب لوگوں کو صدمہ پہنچا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 لاکھ  سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار چھوڑ چکے ہیں جہاں اُن کا سامنا  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امتیاز سے  پڑا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں