عراق: امریکہ کی فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خود کش حملہ

بیس کی سکیورٹی پر مامور فوجی کی طرف سے جواب  دئیے جانے پر حملہ آوروں میں سے ایک نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا تاہم دیگر دو حملہ آوروں کو فوجیوں نے ہلاک کر دیا ہے

808558
عراق: امریکہ کی فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خود کش حملہ

عراق کے ضلع اربیل  کی تحصیل مخمور میں امریکہ کی فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خود کش حملہ کیا گیا ہے۔

موصل مشترکہ آپریشنز کمانڈ آفس  کے اہلکار کیپٹن سبحان حامد کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش  کے 3 دہشتگردوں نے امریکی بیس کے سامنے خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 سبحان نے کہا ہے کہ بیس کی سکیورٹی پر مامور فوجی کی طرف سے جواب  دئیے جانے پر حملہ آوروں میں سے ایک نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا تاہم دیگر دو حملہ آوروں کو فوجیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی فوجیوں کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں