برکس، سیاسی و سلامتی تعاون کو مزید تقویت دینے اور دو طرفہ اعتماد افروز اقدامات پرر اتفاق رائے

ہمیں  عالمی نظم و نسق اور باہمی تعلقات  کو معمول کی سطح پر  لانے  کے لیے  تعمیری  کردار ادا کرنا چاہیے۔

801432
برکس،  سیاسی و سلامتی تعاون کو مزید تقویت دینے اور دو طرفہ اعتماد افروز اقدامات پرر اتفاق رائے

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ  کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کو  اقتصادی اور عالمی  سطح پر مشکلات کا سامنا ہے "ہمیں  بین الاقوامی  نظام اور باہمی تعلقات کو بنیادی  معمول کی سطح پر  لانے کی کوششوں کی حمایت   کے حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔"

چینی صدر نے   ان کے ملک کی میزبانی میں منعقدہ   برکس  سربراہی اجلاس کے بعد پریس  کانفرس میں اہم اعلانات کیے۔

برکس  اجلاس کے کامیاب  رہنے  کی وضاحت کرنے والے  شی نے  بتایا کہ اس دوران تجارتی آسانیوں،  مبادلے ۔ مقامی کرنسیوں میں لین دین  سمیت سرکاری و نجی اداروں کے درمیان  تعاون  کے قیام کے حوالے   سے  ایک  روڈ میپ کا تعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ یہ سربراہی اجلاس کافی  کامیاب رہا ہے  جس میں  برکس سربراہان نے سیاسی و سلامتی تعاون   کو مزید تقویت دینے اور دو طرفہ اعتماد افروز   اقدامات اٹھائے جانے پر اتفاق رائے قائم کیا ہے۔

شی نے عالمی اقتصادیات اور   در پیش  مسائل کے درمیان  موازنہ کرنے پر  توجہ  مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ ہمیں  عالمی نظم و نسق اور باہمی تعلقات  کو معمول کی سطح پر  لانے  کے لیے  تعمیری  کردار ادا کرنا چاہیے۔

سیاست، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، سائبر سیکورٹی اور امن مشنز  میں قائم تعاون کے  ساتھ حاصل کردہ پیش رفت  سے برکس  کی ساکھ    بڑھنے  کا ذکر  کرنے والے  چینی رہنما نے  بتایا کہ اجلاس سے  تسلی بخش   نتائج   حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  برکس کا دسواں سالانہ  اجلاس جنوبی افریقہ میں منعقد ہو گا، جبکہ   موجودہ اجلاس   آج  سے ختم ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں