ہم واشنگٹن کو اس کا سخت جواب دیں گے: سرگے لاوروف

سفارتی مشنوں کی تعداد میں کمی  کے موضوع پر دو طرفہ حملوں سے واشنگٹن ۔ ماسکو  لائن پر کشیدگی  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

799993
ہم واشنگٹن کو اس کا سخت جواب دیں گے: سرگے لاوروف

سفارتی مشنوں کی تعداد میں کمی  کے موضوع پر دو طرفہ حملوں سے واشنگٹن ۔ ماسکو  لائن پر کشیدگی  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں موجود روسی سفارتی مشن میں کمی کرنے کے لئے روس کو 2 دن کی مہلت دی ہے تاہم اس کے جواب میں پوٹن  انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم اس کا سخت جواب دینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں امریکی سفارتی اور تکنیکی  عملے  کی تعداد کو یکم ستمبر تک کم کر کے 455 تک لانے  کا مطالبہ کیا تھا۔

جواباً امریکہ نے بھی روس سے امریکہ میں موجود روسی مشن کی تعداد میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واشنگٹن کی طرف سے روس کو دی گئی 2 روزہ مہلت کل شروع ہو گئی ہے۔

اس دورانیے میں روس سان فرانسسکو  کے قونصل خانے اور  نیویارک  اور واشنگٹن کے دو قونصل خانوں کو بند کرے گا۔

موضوع سے متعلق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے حکام کو روسی سفارتی عملے کی استثنایت کی براہ راست خلاف  ورزی کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی بیورو   ایف بی آئی آج مذکورہ روسی نمائندہ دفاتر میں داخل ہونے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

تاہم روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہم واشنگٹن کو اس کا سخت جواب دینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

 اطلاع کے مطابق سفارتی مشن کی تعداد میں کمی کے  فیصلے کے بعد  دونوں ممالک دو طرفہ طور پر تین تین قونصل خانوں کے ساتھ   باہمی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکہ میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے دعووں  سے متعلق جاری تحقیقات  دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بنی تھی۔



متعللقہ خبریں