امریکہ، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب ہے

اعلان کردہ نئی تعداد اس ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا مفہوم نہیں رکھتی، ترجمان پینٹاگون

799170
امریکہ، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب ہے

امریکی وزارت دفاع پینٹا گون  نے اعلان کیا ہے کہ اس  کے افغانستان  میں تعینات فوجیوں کی تعداد 11 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

وزارتی ترجمان ڈینا وائٹ نے امریکی  بحریہ کے  جنرل کینتھ میک کنیزی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

میک کنیزی نے بتایا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد  11 ہزار کے قریب ہے ، جو کہ مستقبل میں وزارت دفاع کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں سے مبرا ہے۔

تا ہم انہوں نے بتایا کہ اس تعداد میں قلیل مدت اور مبادلے مقصد کے ساتھ افغانستان جانے والے فوجی بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بھی اس موقع پر واضح کیا کہ اعلان کردہ نئی تعداد اس ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا مفہوم نہیں رکھتی۔

 



متعللقہ خبریں