USS جان ایس مکین کے حادثے میں لاپتہ بعض فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

امریکی بحری بیڑے کے جنگی جہاز" USS جان ایس مکین " کے کل سنگاپور کے کھلے سمندر میں ایک پیٹرول ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں لاپتہ  ہونے والے  10 فوجیوں میں سے بعض کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا

794706
USS جان ایس مکین کے حادثے میں لاپتہ بعض فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

امریکی بحری بیڑے کے جنگی جہاز" USS جان ایس مکین " کے کل سنگاپور کے کھلے سمندر میں ایک پیٹرول ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں لاپتہ  ہونے والے  10 فوجیوں میں سے بعض کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

امریکہ پیسیفک فلیٹ کمانڈ آفس  کے جاری کردہ بیان کے مطابق سنگاپور کے مشرق میں مالاکہ باسفورس کے جوار میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لاپتہ فوجیوں  میں سے بعض کی لاشیں جنگی جہاز کے ایک کمپارٹمنٹ سے ملی ہیں۔

امریکہ پیسیفک فلیٹ کمانڈر  ایڈمرل سکاٹ سووفٹ  نے سنگاپور میں ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں   کہا ہے کہ ایک لاش کو ملائشیا کی ٹیموں  نے تلاش کیا ہے اور اس کی شناخت کا کام ابھی جاری ہے۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے کھلے سمندر میں  لاپتہ امریکی فوجیوں  کی تلاش کے کام میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سنگاپور  اور ملائشیاء کے بحری بیروں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی بحری بیڑے کا USS جان ایس مکین جنگی بحری جہاز  لائبیریا کے پرچم بردار  تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔

حادثے میں 10 امریکی فوجی لاپتہ  اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں