امریکہ : ڈرون طیارے کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ

امریکہ کے میکسیکو کی سرحد پر واقع  شہر سان ڈئیگو میں ڈرون  طیارے کے ذریعے منشیات کو  میکسیکو سے امریکہ لانے کی کوشش میں مصروف ایک شخص کو سرحدی دستوں کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا

793294
امریکہ : ڈرون طیارے کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ

امریکہ کے میکسیکو کی سرحد پر واقع  شہر سان ڈئیگو میں ڈرون  طیارے کے ذریعے منشیات کو  میکسیکو سے امریکہ لانے کی کوشش میں مصروف ایک شخص کو سرحدی دستوں کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سرحدی دستوں نے ڈرون طیارے کی نشاندہی  ہونے پر تقریباً 2 کلو میٹر تک اس کا تعاقب کرنے کے بعد 25 سالہ جارج ایڈوین ریویرا کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرحدی دستوں نے ریویرا کے پا س موجود  کھانے کے ڈبے میں 6 کلو میتھم فیٹا مین مادے کو اور ڈرون طیارے کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اس سے قبل بھی پانچ چھ دفعہ سرحد پار سے منشیات  اسمگل کرنے اور ہر دفعہ ہزار ڈالر کمانے کا اعتراف کیا ہے۔



متعللقہ خبریں