امریکی فوج کا صومالیہ پر فضائی حملہ،الشباب کے 7 دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے سلسلہ وار فضائی حملوں کے دوران صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب کے سات مبینہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

792202
امریکی فوج کا صومالیہ پر فضائی حملہ،الشباب کے 7 دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے سلسلہ وار فضائی حملوں کے دوران صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب کے سات مبینہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 افریقہ میں امریکی کمانڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تین سو بیس کلومیٹر دور جِلب کے مقام پر گزشتہ روز تین فضائی حملے کیے گئے۔

 امریکی بیان کے مطابق، یہ فضائی حملے صومالی افواج کے اشتراک سے کیے گئے۔

 یاد رہے کہ  افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے رواں  سال  کے آغاز میں فوجی کارروائی میں توسیع کے حکم کے بعد سے تیزی آئی ہے۔

متعللقہ خبریں