نائیجیریا: دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا

دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے چاڈ جھیل کے جزائر پر قبضہ کر کے 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا

786581
نائیجیریا: دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے چاڈ جھیل کے جوار میں 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہفتے کے دن دہشتگرد تنظیم نے چاڈ جھیل کے جزائر پر قبضہ کیا اور ماہی گیروں کو قتل کر دیا ہے۔

دہشتگرد تنظیم  ماہِ جون سے لے کر اب تک تقریباً 113 افراد کو ہلاک کر چکی ہے اور حالیہ دنوں میں تنظیم کے حملوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

صوبہ بورنو کے حکام میں سے قاشیم شیٹیما  نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  حالیہ حملے میں علاقے کے مختلف مقامات پر 30 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے اپنے منظر عام پر آنے کے حالیہ 8 سالوں کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کو قتل  اور  2 ملین 7 لاکھ افراد کو بے وطن کر  دیا ہے۔



متعللقہ خبریں