صدرٹرمپ نے اپنے مشیر رابطہ کو برخواست کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اچانک اپنے مشیر رابطہ انتھونی سارا موچی کو برطرف کردیا جنہوں نے ایک ہفتہ پہلے ہی وہائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے پر اپنا کام شروع کیا تھا
![صدرٹرمپ نے اپنے مشیر رابطہ کو برخواست کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/fc19/37b6/78bc/59800f5e36eeb.jpg?time=1718739031)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اچانک اپنے مشیر رابطہ انتھونی سارا موچی کو برطرف کردیا۔
انہوں نے محض ایک ہفتہ پہلے وہائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے پر اپنا کام شروع کیا تھا۔
امریکی عہدے داروں نے بتایا کہ 53 سالہ ساراموچی کو وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف جان کیلی کی درخواست پر برخواست کیا گیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس نے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ ساراموچی کی برطرفی جان کیلی کو وہائٹ ہاؤس کے روزمرہ کے معمولات چلانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
ساراموچی کی اپنے عہدے سے علیحدگی کی خبر وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف ریٹائرڈ جنرل جا ن کیلی کے اپنا عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، کولوراڈو میں ’سیسنا 421‘ قسم کا طیارہ گر کر تباہ
جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں آگ لگ گئی اور 2 موبائل گھر جل گئے
![نیٹو یوکرین کی امداد کے حوالے سے امریکہ کے بوجھ کو کم کرنے کا خواہاں ہے، اسٹولٹن برگ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/444d/7b15/fb3f/66712fd01e0f0.jpg?time=1718739031)
نیٹو یوکرین کی امداد کے حوالے سے امریکہ کے بوجھ کو کم کرنے کا خواہاں ہے، اسٹولٹن برگ
اسٹولٹن برگ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد پریس سے بات کی