برازیل:بدعنوانی کے جرم میں سابق صدر جیل کی ہوا کھائیں گے

برازیل کے سابق صدر کو بدعنوانی  اور  مالی خرد برد  کرنے پر ساڑھے نو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تاہم اپیل کی سماعت تک وہ آزاد رہیں گے

769667
برازیل:بدعنوانی کے جرم میں سابق صدر جیل کی ہوا کھائیں گے

برازیل کے سابق صدر کو بدعنوانی  اور  مالی خرد برد  کرنے پر ساڑھے نو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تاہم اپیل کی سماعت تک وہ آزاد رہیں گے۔

برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہے ہیں اور ان پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ایک آئل گروپ پیٹرو براس میں خورد برد اور مالی بد عنوانیوں   کا الزام ہے۔

71سالہ برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور مقدمات انہیں اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے  دائر کیے گئے ہیں۔

اُن کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور ثابت کریں گے کہ الزامات غلط ہیں۔

لولا ڈی سلوا پر ایک پرتعیش گھر اور گیارہ لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔

جج نے ان کے گھر کو بھی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں