فتح کے نشے میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاں روکا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کا کہنا ہے کہ  امریکی زیر قیادت اتحادی فوج  کے شامی شہر راقہ پر  حملوں کے نتیجے میں   کم از کم  173 شہری  بھی ہلاک ہو ئے ہیں

761174
فتح کے نشے میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاں روکا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کا کہنا ہے کہ  امریکی زیر قیادت اتحادی فوج  کے شامی شہر راقہ پر  حملوں کے نتیجے میں   کم از کم  173 شہری  بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔

 حقوق انسانی کے   عہدے دار  زید راد الحسین نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ راقہ میں اتحادی قوتوں   نے برّی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے  جس کے نتیجے میں  شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

 الحسین نے  راقہ میں شہریوں   کی صورت حال     کو تشویش ناک  قرار دیتے ہوئے  طرفین سے   احتیاط برتنے کا  مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فتح کے نشے میں معصوم انسانوں کی زندگی سے نہ کھیلا جائے ۔

 واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس  نے 21 جون  کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ راقہ  کو داعش سے پاک کرنےکےلیے جاری آپریشن میں  معصوم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔



متعللقہ خبریں