گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلہ
وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلے کے جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی، 6 افراد زخمی
وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان سان مارکوس شہر کو پہنچا ہے۔
بعض عمارتیں زلزلے سے متاثر ہوئی ہیں اور علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
شہر میں بعض اسکولوں کی عمارتوں کے منہدم ہونے کے خطرے کی وجہ سے اسکولوں میں تعطیلات کر دی گئی ہیں۔
زلزلے کا مرکز' تاجوملکو ' سے 8 کلو میٹر جنوب مغرب میں اور زلزلے کی گہرائی 111 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں "جنگ کے بعد قائم کیے جانے والے عسکری یونٹ کی قیادت ایک امریکی کرے گا، دعوی
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد، ایک سیکورٹی فورس کا تقرر کیا جائے گا
پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 300 سے متجاوز
1,182 مکانات مٹی تلے دب گئے اور 300 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے