صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعوی دائر کر دیا گیا

امریکہ  کی ڈیموکریٹ پارٹی  کے اسمبلی ممبران نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر غیر ملکی ذرائع سے مفادات حاصل کرنے کے  الزام کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعوی دائر کر  دیا

752800
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعوی دائر کر دیا گیا

امریکہ  کی ڈیموکریٹ پارٹی  کے اسمبلی ممبران نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر غیر ملکی ذرائع سے مفادات حاصل کرنے کے  الزام کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعوی دائر کر  دیا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  کی خبر کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے 196 اسمبلی ممبران کا موقف ہے کہ آئین کی متعلقہ شق کی رُو سے "صدر کا غیر ملکی ذرائع سے  تحائف، آمدنی، عہدہ ، عنوان یا اس سے مشابہہ مفادات قبول کرنا    اسمبلی کی منظوری"  پر منحصر ہے۔ لیکن اس موضوع پر اسمبلی کی منظوری نہ لے کر انہیں  ان کے اختیارات سے محروم کیا گیا ہے۔

اس موقف کے ساتھ ڈیموکریٹ پارٹی کے 196 اسمبلی ممبران نے اجتماعی طور پر دعوے کی درخواست پر دستخط کر دئیے ہیں۔

دعوی دائر کرنے میں قائدانہ فرائض ادا کرنے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے اسمبلی ممبر رچرڈ بلیو مینتھل نے کہا  ہے کہ یہ دعوی اب تک کسی صدر کے خلاف دائر کیا گیا بھاری ترین اجتماعی شرکت والا دعوی ہے۔

بلیو مینتھل نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی سے کسی بھی رکن نے دعوت دئیے جانے کے باوجود دعوے کی درخواست پر دستخط نہیں کئے۔

دعوے کی درخواست آج وفاقی عداکت میں پیش کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں