یورپ جانے کے خواہشمند44 افریقی صحارا صحرا میں پیاس سے ہلاک

افریقہ سے یورپ جانے کے خواہشمند44 مہاجرین صحارا صحرا میں پیاس سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

744006
یورپ جانے کے خواہشمند44  افریقی صحارا صحرا میں پیاس سے ہلاک

 

 افریقہ سے یورپ جانے کے خواہشمند44 مہاجرین صحارا صحرا میں پیاس سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 نائجر کی مقامی  پریس  کے مطابق مہاجرین کو لے جانے والے ٹرک  میں  ملک کے جنوبی علاقے میں خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے 44 مہاجرین جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نائجر کے بلما علاقے  کے ہلال احمر کے ایک افسر لاوال تھہر  کا کہنا ہے کہ یورپ کے سفر پر نکلنے والوں میں  سے    6 افراد زندہ بچ گئے ہیں جنھیں ایک قریبی گاؤں  لے جایا گیا  جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ ہلاک شدگان کا تعلق  نائجر   اور گھانا سے ہے ۔ افریقی مہاجرین کے لیے  یورپ جانے کے لیے صحارا صحرا کو پار کرنا لازمی ہوتا ہے 

 یاد رہے کہ الجزائر کے صحرائی علاقے  سے گزشتہ سال ماہ جون میں 20 بچوں سمیت 34 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔



متعللقہ خبریں