ہم ٹرمپ ۔ لاوروف مذاکرات کی آڈیو ٹیپ نشر کرنے کے لئے تیار ہیں: پوٹن

ہم امریکہ میں ایک شیزو فرینیا  کے فروغ پانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے سے متعلق الزامات کو کسی اور شکل میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ پوٹن

734365
ہم ٹرمپ ۔ لاوروف مذاکرات کی آڈیو ٹیپ نشر کرنے کے لئے تیار ہیں: پوٹن

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے سے متعلق دعووں کے بارے میں پہلی دفعہ زبان کھولی ہے۔

صدر پوٹن نے مذکورہ بیان سوچی میں  اٹلی کے وزیر اعظم پاولو گنتی لونی کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں جاری کیا ہے۔

پوٹن نے کہا ہے کہ ہم امریکہ میں ایک شیزو فرینیا  کے فروغ پانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے سے متعلق الزامات کو کسی اور شکل میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے روس کو کوئی خفیہ معلومات نہیں دیں لیکن پھر بھی اگر ٹرمپ لاوروف مذاکرات کی آڈیوٹیپ امریکی سیاست دانوں کی تسلی کر سکے تو ہم اس کو نشر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا تھا کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے اوول آفس میں لاوروف کے ساتھ ملاقات میں انہیں داعش کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔



متعللقہ خبریں