امریکہ نے وائے پی جی کو بھاری  اسلحے کی فراہمی کی توثیق کر دی

متحدہ امریکہ تمام تر انتبہات کے باوجود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کو بھاری  اسلحہ فراہم کر رہاہے۔

729178
امریکہ نے وائے پی جی کو بھاری  اسلحے کی فراہمی کی توثیق کر دی

 

متحدہ امریکہ تمام تر انتبہات کے باوجود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کو بھاری  اسلحہ فراہم کر رہاہے۔

امریکی انتظامیہ نے وائے پی جی کو اسلحے کی امداد کی فراہمی کی توثیق کر دی ہے۔ اسطرح صدر ٹرمپ نے  پینٹاگون کو دہشت گرد تنظیم  وائے پی جی کو مسلح کرنے  کو اختیارات دے دئیے ہیں ۔

 ترکی نے امریکہ کے اس فیصلے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ جس کے بعد وائٹ ہا­ؤس کے ترجمان سین سپائسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم  نے سلامتی کے خطرات سے متعلق ترکی  کی ضمانت دی ہے ۔ ہم   ترکی میں مخلوط حصہ داروں کی سلامتی پر تشویش سے باخبر ہیں   ۔ ہم ترک عوام اور حکومت کو سلامتی کے خطرات کی روک تھام کرنے اور نیٹو کے حلیف ممالک کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں   ۔ پینٹاگون نے بھی   ایسے ہی بیانات پر مبنی تحریری اعلان  جاری کیا ہے ۔

اس صورتحال کے بعد اب نظریں صدر رجب طیب ایردوان کے 16 مئی کو شروع ہونے والے دورہ امریکہ پر مرکوز ہو گئی ہیں ۔



متعللقہ خبریں