متحدہ امریکہ کا بین البراعظمی بلاسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

گزشتہ سات برسوں کے دوران امریکا کی طرف سے بین البراعظمی میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ امریکی ایئر فورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق غیر مسلح ’’مِنَٹ مین تھری‘‘ نامی میزائل کیلیفورنیا کی وانڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چھوڑا گیا

725225
متحدہ امریکہ کا بین البراعظمی  بلاسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

متحدہ امریکہ  نے  بین البراعظمی بلاسٹک  میزائل کا  کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 گزشتہ سات برسوں کے دوران امریکا کی طرف سے بین البراعظمی میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ امریکی ایئر فورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق غیر مسلح ’’مِنَٹ مین تھری‘‘ نامی میزائل کیلیفورنیا کی وانڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چھوڑا گیا اور اس نے ایک مصنوعی بم کو چار ہزار کلومیٹر دور بحرالکاہل میں موجود ایک ہدف تک کامیابی سے پہنچایا۔

 ٹھیک ایک ہفتہ قبل بھی مِنَٹ مین تھری نامی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری اور میزائل تجربات کے تناظر میں امریکا اور پیونگ یانگ حکومت کے درمیان تناؤ عروج پر ہے۔



متعللقہ خبریں